۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسماعیل هنیه

حوزہ/اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے فلسطینی عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے نائب سیکرٹری جنرل طلال ناجی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے،محاذ کے سکریٹری جنرل احمد جبرئیل کی وفات پر محاذ کے رہنماؤں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے،فلسطینی عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے نائب سیکرٹری جنرل طلال ناجی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے،محاذ کے سکریٹری جنرل احمد جبرئیل کی وفات پر محاذ کے رہنماؤں سے تعزیت کا اظہار کیا اور اسرائیلی غاصبوں کے خلاف احمد جبرئیل کی جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ہانیہ نے احمد جبرئیل کی وفات پر ان کے بیٹے بدر سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ان سے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مرحوم و مغفور کا فلسطینی تاریخ میں ایک اہم اثر و رسوخ تھا اور انہوں نے سن1960ءکی دہائی سے قابضین کے خلاف فلسطینی عوامی انقلاب میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

آخر میں،انہوں نے قوم کے نظریات اور استحکام کے ادراک کی طرف بڑھنے اور اس کے حصول کے لئے مزید جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .